Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

گلے ملنا تو دور کی بات…عید پر ہاتھ ملانا بھی ممکن نہیں

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: May 21, 2020 3:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
سرینگر //برسوں سے ایسی کوئی عید نہیں گزری ہوگی جب مسلمان ایک دوسرے کو گلے لگائے نہ مصافہ کریں،لیکن اس بار عید ایسی ہی ہوگی۔کیونکہ کورونا نے لوگوں کی طرز زندگی ہی بدل دی ہے۔گھر سے باہر نکلیں تو ایسے لگتا ہے کہ زندگی دائروں میں سمٹ کر رہ گئی ہے۔ہر سال عید سے دو چار روز قبل بازاروں میں خریداروں کا بھاری رش دیکھنے کو ملتا تھا لیکن اس بار کورونا کی وباء نے لوگوں کو گھروں تک ہی محصور کردیا ہے۔احتیاطی تدابیر کے طور پر جہاں سماجی دوریاں قائم کرنے کے ساتھ ساتھ ، ماسک اور سینی ٹائزر کا استعمال عام ہوگیا ہے اور زندگی بھی گھروں کی چار دیواری میں قید ہوکر رہ گئی ہے ۔بازار کم و بیش بند ہیں اس لئے لوگوں کا رش دور دور تک کہیں دکھائی نہیں دے رہا ہے۔لوگوں کی پہلی ترجیح ماسک اور سینی ٹائزر کی خریداری ہے۔ایک اندازے کے مطابق 70فیصد لوگ ایسے ہیں جو ماسک کا استعمال کر رہے ہیں جبکہ40فیصد لوگ سینی ٹائزر کا استعمال کر رہے ہیں۔مارکیٹ میں زیادہ تردکانیں تو بند ہی پڑی ہیں لیکن اشیائے ضروریہ والی دکانوں پر جانے والوں کو پہلے دائروں میں ٹھہرناپڑتاہے ،اسی طرح سے اے ٹی ایمز کے باہر بھی سماجی دوریوں کو برقرار رکھنے کیلئے دائرے بنائے گئے ہیں۔ ۔ہر انسان اس قدر صفائی پسند ہوگیاہے کہ صبح سے شام تک درجنوں مرتبہ صابن سے ہاتھ دھورہاہے اور ایسے لوگ بھی ہاتھوں کی صفائی میں لگے ہوئے ہیں جو صابن کا کبھی استعمال ہی نہیں کرتے تھے ۔یہی نہیں بلکہ خواتین کھانے پکاتے وقت انتہائی احتیاط سے کام لے رہی ہیں اور کئی خواتین دستانے وغیرہ کا استعمال بھی کرتی ہیں۔کئی معالجین نے کشمیر عظمیٰ کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ اس مرض کو تب تک روکا نہیں جا سکتا جب تک انسان از خود محکمہ ہیلتھ کی جانب سے جاری کی گئی ہدایات پر عمل پیرا نہیںہوتا ۔لوگ ہدایت پر عمل کرتے کرتے اب اپنی طرز زندگی ہی بدل چکے ہیں،کوئی کسی سے ہاتھ نہیں ملا رہا ہے ،گلے لگانا تو دور کی بات ہے، اپنے اپنوں سے بھی دو قدم دور رہ کر بات کرتے ہیں ۔عید پر مساجد بندہیں ،درگاہوں اور خانقاہوں پر جانے کی پابندی ہے ۔نجی کلینک بند ہیں، اب مریضوں کی طبی جانچ آن لائن ہورہی ہے ۔کشمیر کے ایک معروف معالج ڈاکٹر نذیر مشتاق کہتے ہیں کہ سب کو احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا چاہئے اور بلا وجہ ادویات کھانے کے بجائے معالج سے رابطہ قائم کرنا چاہئے ۔انہوں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ انہوں نے اپنا فون نمبر فیس بک پر شیئر کیا ہے جس کے بعد ابھی تک 400 افراد نے ان سے بات کرکے ادویات لکھوائی ہیں ۔ان کا کہنا ہے کہ اگرچہ عالمی ادارہ صحت نے گھروں میں رہنے کو کہا ہے لیکن لوگوں کو خدمت آن لائن ہی انجام دی جانی چاہئیں ۔ اسی طرح کئی ایک ڈاکٹروں نے بھی لوگوں کو بیماریوں سے متعلق جانکاریاں فراہم کرنے کیلئے آن لائن اکاونٹ کھولے ہیں۔اسی طرح بچوںکے لئے محکمہ ایجوکیشن نے کلاسز بھی آن لائن شروع کر دی ہیں ۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مہمان نوازی میں مشہور کشمیر نے ہمیشہ یاتریوں کا شاندار استقبال کیا: سریندر چودھری
تازہ ترین
5,485 یاتریوں پر مشتمل پہلا قافلہ قاضی گنڈ پہنچ گیا
تازہ ترین
کنگن کے مرکزی بازار میں آتشزدگی ، متعدد دکانیں خاکستر
تازہ ترین
جموں میں منشیات کے نیٹ ورک کا پردہ فاش، 7 گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد: پولیس
تازہ ترین

Related

بین الاقوامیتازہ ترینصفحہ اول

اسرائیل نے غزہ میں ساٹھ روزہ جنگ بندی کو حتمی شکل دینے پر رضامندی ظاہر کی: ٹرمپ

July 2, 2025
تازہ ترینصفحہ اول

ایل جی منوج سنہا نے امرناتھ یاترا کے پہلے قافلے کو جموں سے روانہ کیا

July 2, 2025
صفحہ اول

جان بوجھ کر دفن کئے گئےملی ٹینسی کیس دوبارہ کھولنے کا حکم ایل جی کی ڈپٹی کمشنروں اور ایس ایس پیز کو ہدایت

July 1, 2025
صفحہ اول

پہلگام حملہ اقتصادی جنگ کا فعل تھاتاکہ کشمیر کی سیاحت کو تباہ کیا جائے:وزیر خارجہ جے شنکر

July 1, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?