راجوری //راجوری ضلع سے تعلق رکھنے والے قومی ایورڈ یافتہ استادہرنام سنگھ جموال چھتیس گڑھ میں ہوئے والے گلوبل ایجوکیشن کنکلیو میں جموں وکشمیر یوٹی کی نمائندگی کریں گے ۔سی جی ایجوکیشن ویژن 2030کے عنوان سے منعقد ہونے والا ایجوکیشن کن کلیو چھتیس گڑھ کے محکمہ ایجوکیشن کی جانب سے 14اور 15نومبر کو منعقد کیا جارہا ہے ۔اس کن کلیو کو محکمہ تعلیم کے متعدد پہلو بالخصوص کووڈ کے دوران فراہم کردہ آن لائن ایجوکیشن پر تفصیلی غور کرنے کیلئے منعقد کیا جارہا ہے ۔اس کنکلیو میں ہرنام سنگھ جموال جموں و کشمیر کی نمائندگی کر رہے ہیں اور تعلیم کے شعبے کے مختلف مسائل پر غور و خوض کریں گے جن میں جموں و کشمیر کے مشکل علاقوں کے سرکاری سکولوں میں پڑھانے کا عمل بھی شامل ہے ۔تحصیل خواص کے گور نمنٹ مڈل سکول پڈر میں تعینات ٹیچر نے مذکورہ کن کلیو میں شرکت کے سلسلہ میں کشمیر عظمیٰ کو بتاتے ہوئے کہاکہ وہ اس پر انتہائی خوش ہیں کہ وہ جموں وکشمیر کی قومی سطح پر نمائندگی کررہے ہیں ۔
گلوبل ایجوکیشن کان کلیو
