بارہمولہ /عالمی شہرت یافتہ سیاحتی مقام گلمرگ میں چوری کا ایک بڑ ا واقعہ پیش آگیا ہے اور اس واقعہ میں نامعلوم افراد گنڈولہ کائونٹر سے50 لاکھ روپے کے قریب رقم لوٹ کرفرار ہوگئے ہیں۔
ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اتوار اور سوموار کی درمیانی رات کو نامعلوم چوروں نے گلمرگ گنڈولہ کائونٹر سے پچاس لاکھ روپے نقدی لوٹ لئے ۔
ذرائع کے مطابق سی سی ٹی وی کیمرہ سے بھی چوروں کو دیکھا گیا ہے اوراس سلسلے میں گلمرگ پولیس نے ایک کیس زیر ایف ائی آر نمبر 5/2019 درج کرکے چوروں کی تلاشی بڑے پیمانے پر شروع کردی ہے ۔
منیجنگ ڈاریکٹر گلمرگ کیبل کار ،پروجیکٹ شمیم احمد نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ گنڈولہ کیش کائونٹر سے 50 لاکھ روپے کی چوری ہوگئی ہے
جس کی تحقیقات کی جارہی ہے ۔