سرینگر // محکمہ موسمیات نے گلمرگ ، کپوارہ اوڑی اور بڈگام میں بارشیں ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ اس دوران کپوارہ ضلع کے متعدد علاقوں میں اتوار کی شام بارشیں ہوئیں جو قریب 2گھنٹوں تک جاری رہیں ۔سرینگر میں اتوار کی شام موسم ابرالود ہوا اور ہوا کے جھونکے آنے لگے جبکہ اوڑی اور کپواڑہ میں بارشیں ہوئی جس کے نتیجے میں وہاں درجہ حرارت میں کمی واقع ہوئی ہے اس دوران محکمہ موسمیات نے اتوار کی شام دیر گئے اپنے ایک بیان میں کہا کہ گلمرگ سمیت شمالی کشمیر کے متعدد علاقوں میں اگلے کچھ ایک گھنٹوں تک بارشیں ہو سکتی ہیں ۔