جموں//کمانڈنٹ جنرل ( سی جی ) ایچ جی / سی ڈی اور ایس ڈی آر ایف وی کے سنگھ اور پرنسپل گورنمنٹ میڈیکل کالج ( جی ایم سی ) جموں ڈاکٹر ششی سودھن نے سی ڈی آر ایف ہیڈ کوارٹر گلشن گرائونڈ میں ’’ سکون ‘‘ چوبیس گھنٹے مینٹل ہیلتھ لائن کا اِفتتاح کیا۔سربراہ شعبہ ماہر نفسیات گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں ڈاکٹر منو اروڑا، ڈائریکٹر ہوم گارڈز جموں وِکاس ،سی او ایس ڈی آر ایف سکینڈ بٹالین جموں نشا نتھیال اور ایس ایس پی ، ایس او سے کمانڈنٹ جنرل ایچ جی / سی ڈی اینڈ ایس ڈی آر ایف جے اینڈ کے جی ایل شرما، ڈی ایس پی ایس ڈی آر ایف انیتا پوار کے علاوہ متعلقہ محکمہ کے دیگر اَفسران تقریب کے دوران موجود تھے ۔اَپنے خیالات کا اِظہار کرتے ہوئے وی کے سنگھ نے اِس بات پر زور دیا کہ جواَفراد پریشانی، ڈپریشن ، تنائو ،گھبراہٹ ،پوسٹ ٹراماسٹریس ڈِس آرڈر ( پی ٹی ایس ڈی )، ایڈ جسٹمنٹ ڈِس آرڈر، خود کشی کے خیالات ، ذہنی صحت ایمرجنسی اور وَبائی اَمراض میں مبتلاہیں ایسے اَفراد یا ان کے خیر خواہوں کو بذریعہ ہیلپ لائن ( ٹول فری نمبر 1800-180-7191) ماہرین نفسیات تنائو رہنمائی فراہم کریں ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ ہیلپ لائن کال کرنے ولاے کو طبی ماہرین نفسیات ، معا لجین ، ناصح ، نفسیاتی ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کے لئے رہنمائی کرتی ہے اور ذہنی صحت کے مسائل کا سامنا کرنے والوں کو چوبیس گھنٹے مفت اور خفیہ خدمات فراہم کرتی ہے۔ وی کے سنگھ نے کہا کہ ہیلپ لائن پر تعینات عملے کو معروف ذہنی صحت کے ماہرین نے ایک ہفتے کی تربیت دی ہے۔اِس موقعہ پر ڈاکٹر ششی سوڈن نے ہیلپ لائن شروع کرنے میں ایس ڈی آر ایف ٹیم کے اقدام کو سراہا جو کمزور طبقا ت کی بڑے پیمانے پرمدد کرے گی۔اُنہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ ضرورت پڑنے پر ہیلپ لائن ’’ سکون ‘‘ کی مدد حاصل کریں۔سی او ایس ڈی آر ایف سکینڈ بٹالین جموں نشا نتھیال نے بھی اَپنے خیالات کا اِظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم ایس ڈی آر ایف نے وَبائی اَمراض کے دوران دو اچھے طریقے اختیار کئے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ پہلے 200 ایس ڈی آر ایف اور 40 این ڈی آر ایف ذاتی کووِڈ کی دیکھ ریکھ کے فرائض کی تربیت دی گئی اور پھر جموں وکشمیر کے ساتھ ہسپتالوں میں تعینات کیا گیا۔اِس موقعہ پر سربراہ شعبہ نفسیات گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں نے خطاب کرتے ہوئے کہا ’’ سکون ‘‘کا بنیادی ہدف ان نوجوانوں کو فوری امداد فراہم کرنا ہے جو افسردہ اور پریشان ہیں۔