گلستان بارہمولہ میں15روز میں 4مرتبہ ٹرانسفارمرخراب

 بارہمولہ //گلستان نارواو بارہمولہ کا بجلی ٹرانسفارمر پچھلے 15روز کے دوران 4 مرتبہ خراب ہوگیا، جس کی وجہ سے مقامی آبادی مسلسل برقی رو سے محروم ہے اور لوگوں میں محکمہ بجلی کے خلاف زبردست غم و غصہ پایا جارہا ہے۔ایک مقامی شہری نذیر احمد نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ گلستان پائیں ناروائو کا 100 KV  بجلی ٹرانسفارمر متعلقہ محکمہ کی لاپروائی سے گزشتہ پندرہ روز کے دوران چار بار جل گیا، جس کے نتیجے میں 60 کنبے مسلسل گھپ اندھیرے میں ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر چہ حال ہی ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ نے علاقے کے لیے 250 کے وی ٹرانسفارمر  کیلئے رقومات واگزار کی تھیں، تاہم محکمہ بجلی نے ابھی تک نیا ٹرانسفارمر نصب نہیں کیا جس کی وجہ سے مقامی آبادی کو مشکلات درپیش ہیں۔لوگوں نے متعلقہ محکمہ کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیاکہ علاقے میں فوری طور منظور شدہ ٹرانسفارمر نصب کیاجائے تاکہ لوگوں کو درپیش مشکلات سے نجات مل سکے۔