کپوارہ//سرحدی ضلع کپوارہ کے گشی گنڈ رامحال علاقہ میں بدھ کو اس وقت ایک بڑا خطر ٹل گیا جب علاقہ میں بجلی کی ہائی ٹینشن ترسیلی لائن گر گئی تاہم مقامی لوگو ں نے فوری طور بجلی عملہ سے رابطہ کر کے بجلی سپلائی کا ٹ ڈالی ۔مقامی لوگو ں نے کشمیر عظمیٰ کو بتا یا کہ گزشتہ روز تیز ہوائو ں اور آ ندھی کی وجہ سے گشی گنڈ علاقہ میں بجلی کی ترسیلی لائنیں اور بوسید کھمبے زمین پر گر پڑے جس کے نتیجے میں اس علاقہ میں بجلی کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا تاہم دوسرے روز مقامی لوگو ں نے رضاکارانہ طور ترسیلی لائینو ں کی مرمت کر کے بجلی سپلائی بحال کی ۔مقامی لوگو ں کا منگل کو دن دھاڑے تیز ہو ائو ں کی وجہ سے ہائی ٹنشن ترسیلی لائن گر گئی جس کے نتیجے میں متعدد راہ گیر اور مویشی بال بال بچ گئے جبکہ بجلی کے کھمبے بھی اکھڑ گئے ۔لوگو ں نے بتا یا کہ بدھ کو گائو ں کے تمام نوجوان رضاکارانہ طور نکل گئے اور ایک ایک سفیدے کو کاٹ کر بجلی کے کھمبوں کے بدلے نصب کئے تاہم ابھی تک بھی گشی گنڈ کو بجلی سپلائی فراہم نہیں ہوئی ۔لوگو ں نے الزام لگایا کہ محکمہ بجلی کا فیلڈ عملہ غائب ہے جبکہ ان کو اس صورتحال سے پوری طرح آ گاہ کیا لیکن اس کے با وجود بھی انہو ں نے دو روز تک ناہی بجلی کے کھمبے کھڑے کئے اور نا ہی ترسیلی لائنو ں کو جو ڑ دیا ۔مقامی لوگو ں کا یہ بھی کہنا ہے کہ گشی گنڈ ایک چھو ٹا سا گائو ں ہے لیکن سرکاری نظرو ں سے اوجھل ہے اور ہر بنیادی سہو لیات سے محروم ہے۔