سرینگر//جموں وکشمیر نے بدھ کو مختلف گزیٹیڈ اور نان گزیٹیڈ خدمات کے بھرتی قوانین کو حتمی شکل دینے کیلئے سر نو کمیٹی تشکیل دی۔ایڈیشنل چیف سیکریٹری صحت و طبی تعلیم محکمہ اتل ڈلو کی سربراہی میں ،6 ممبران پر مشتمل کمیٹی کے لئے مختلف گزیٹیڈ اور نان گزیٹیڈکے بھرتی قوانین کو حتمی شکل دینے یا ان کو ہری جھنڈی دینے کیلئے کوئی ٹائم فریم طے نہیں کیا گیا ہے۔حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایک آرڈر میں کہاگیا ہے’’کمیٹی ، دوسری چیزوں میں بھرتی کے قواعد کو حتمی شکل دینے کے موجودہ عمل میں مطلوبہ تبدیلیوں کی سفارش کرے گی‘‘۔کمیٹی کے ممبران میں محکمہ خزانہ کے انتظامی سیکریٹری (وقتی طور پر کسی افسر کو محکمہ خزانہ کا چارج تفویض کرنے تک ڈائریکٹر جنرل (کوڈز) ، انتظامی سیکریٹری عمومی انتظامی محکمہ ، متعلقہ محکمہ کا انتظامی سیکریٹری ، انتظامی سیکریٹری برائے قانون ، انصاف اور پارلیمانی امور اورانتظامی سیکریٹری اے آر آئی ور محکمہ تربیت (ممبر سکریٹری) شامل ہیں۔