کپوارہ//شمالی ضلع کپوارہ کے گزریال علاقہ میں قائم پرائمری ہیلتھ سنٹر میں بنیادی سہولیات کے فقدان کی وجہ سے لوگوں کو سخت مشکلات درپیش ہیں ۔مقامی لوگو ں کے مطابق چند سال قبل گزریال کی ڈسپنسری کا درجہ بڑھا کر اسے پرائمری ہیلتھ سنٹر بنایا گیا لیکن تا حال اس ہیلتھ سنٹر میں کوئی سہولت دستیاب نہیں ہے ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ 8سال قبل پی ایچ سی میں ایک ڈاکٹر تعینات تھا لیکن اب کوئی ڈاکٹر دستیاب نہیںہے جس کی وجہ سے مریض علاج و معالجہ کیلئے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ چندسال قبل اسپتال میں تعینات میڈیکل اسسٹنٹ کا تبادلہ عمل میں لایا گیا لیکن یہاں کسی کرسی خالی ہے جس کے نتیجے میں مریضوں کے مشکلات میں مزید اضافہ ہورہا ہے ۔لوگو ں کا کہنا ہے کہ اسپتال میںمریضوں کی تشخیص کے لئے جدید مشینری بھی نصب نہیں ہے جس کی وجہ سے یہا ں کے مریض دیگر اسپتالو ں کا رخ کرنے پر مجبور ہیں ۔مقامی لوگو ں کے مطابق اسپتال میں جگہ کی بھی سخت کمی ہے اور اس وقت ہسپتال محض 4کمرو ں پر مشتمل ہے ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ انہو ں نے کئی بار معاملہ اعلیٰ حکا م کی نو ٹس میں لایا لیکن تاحال کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ۔علاقہ کے لوگو ں نے محکمہ صحت کے اعلیٰ حکا م سے مطالبہ کیا کہ مریضوں کو جو سہولیات ایک پرائمری ہیلتھ سنٹر میں دستیاب ہوتی ہیں وہ گزریال طبی مرکز میں بھی دستیاب رکھی جائیں تاکہ مریضوں کو علاج و معالجہ کے حوالہ سے مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔