گر لز ہائیر سکنڈری ترال میں سالانہ دن

 ترال/سید اعجاز/منازل کو طے کرنے کے لئے سخت محنت وقت کی اہم ضروت ہے جبکہ طلباء موجودہ دور کے ہرطرح کے مقابلے میںجیت کو یقینی بنانے کے لئے خودکو تیار رکھیں ۔ان باتوں کا اظہار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ترال نے علاقے میں ایک سرکاری تعلیمی ادارے میں منعقدہ ایک تقریب  سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ترال ریاض احمد ملک نے طلباپر زور دیا کہ وہ منازل کو طے کرنے کے لئے آج سے ہی سخت محنت کی شروعات کریں تاکہ وہ آنے والے وقت میںاپنے مستقبل کو تابناک بنانے میں کامیاب ہوں گے ۔انہوں نے اپنے تقریر میں طالبات پر زوردیا کہ موجودہ دور میں ہر ایک میدان میں آگے جانے کے لئے سخت محنت کی ضرورت ہے ۔وہ ترال میں گورنمنٹ گرلزہائز سکنڈری سکول کے سالانہ دن کے موقع  پر مہمان خصوصی کے طور شریک  تھے۔ انہوں ادارے میں زیر تعلیم بچوں کی جانب سے پیش کئے گئے مختلف پروگراموںکی سراہنا کرتے ہوئے اس طرح کے پروگرام زیادہ سے زیادہ منعقد کرنے کی ضرورت پرزور دیا ۔اس موقعے پر ادارے کے پرنسپل غلام احمد کمہار نے کہا کہ ادارے میں نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ تعلیمی سال شروع ہونے کے ساتھ غیرنصابی سرگرمیوں کو بھی شروع کیا گیا ۔انہوں نے کہا  اس طرح کے پروگرام منعقد کرنے سے بچوں میں چھپی صلاحیتوں کو نکھار نے میں مدد ملتا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ادارے میں کشمیری،گوجری،پنجابی،بلتی اور دیگر طبقوں سے تعلق رکھنے والے ہر بچے کو اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کابھر پور موقع دیا گیا ، جس کی تقریب میں شامل لوگوں نے سراہنا کی ۔