سرینگر//گریٹر کشمیر کے بیورو چیف برائے شمالی کشمیر الطاف باباکی والدہ سلیمہ بیگم زوجہ مرحوم غلام جیلانی بابا ساکن کانلی باغ بارہمولہ مختصر علالت کے بعد 7اور 8 مئی کی درمیانی شب انتقال کر گئیں ۔مرحومہ کو اُن کے آبائی مقبرہ اولڈ ٹائون بارہمولہ میں منگل کی صبح سپردخاک کیا گیا ۔اُنکا چہارم جمعہ کو اُنکے گھر واقع کانلی باغ بارہمولہ میں انجام دیا جائے گا ۔ مختلف مکتبہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے علاوہ دینی ،سیاسی ،سماجی اور صحافی تنظیموں نے اُن کے گھر جاکر سوگوار کنبے کے ساتھ تعزیت کا اظہارکیا۔گریٹر کشمیر اور کشمیر عظمیٰ کے سبھی سٹاف ممبران نے سوگوار کنبے بالخصوص الطاف بابا سے تعزیت کا اظہار کیا ہے اور مرحومہ کی جنت نشینی کیلئے دعا کی ہے ۔