سرنکوٹ// حالیہ دنوں میں گریٹر کشمیر و کشمیر عظمیٰ کو نامعلوم شخص کی جانب سے دی گئی دھمکیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے بار ایسوسی ایشن سرنکوٹ نے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ اس سلسلہ میں جلداز جلد تحقیقات کی جائے تاکہ سچائی کو سامنے لایا جاسکے ۔بار ایسوسی ایشن کے اراکین نے کہاکہ عوامی آواز کو دبانے کی ناکام کوششیں کی جارہی ہیں ۔بار ایسوسی ایشن سرنکوٹ کے نائب صدرایڈو کیٹ ماجد خان نے کہا کہ صحا فت اور میڈیا کو دھمکیاں جمہوری حق کی خلاف ورزی ہے ۔انہوں نے کہا کہ صحافیوں کی سیکورٹی کا بندو بست کیا جائے ۔بارایسوسی ایشن کے اراکین ایڈوکیٹ افتخار حسین شاہ نایب صدر، ایڈوکیٹ سید ظفر حسین شاہ ،ایڈوکیٹ انظار قریشی، ایڈوکیٹ نقی علی رضوی،ودیگران نے بھی گریٹر کشمیر و کشمیر عظمیٰ کو دی گئی دھمکیوں کی شدید مذمت کر تے ہوئے معاملہ کی تحقیقات کی مانگ کی ہے ۔