گاندربل/ارشاد احمد/گریٹر کشمیر سے وابستہ شیخ گوہر کے والدشیخ عبدالمجید عرف ’مجہ مام‘ ساکنہ ہاری پورہ گاندربل جمعہ کے روز انتقال کر گئے ۔مرحوم شیخ عبدالمجید2003میں محکمہ صحت سے سبکدوش ہوئے تھے ۔مرحوم کافی ملنسار، خوش مزاج اور دیندار طبیعت کے مالک تھے ۔مرحوم کو ضلع گاندربل میں احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا ۔مرحوم کے نماز جنازہ میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔مرحوم کے انتقال پرسیاسی ،سماجی اور مذہبی تنظیموں سے وابستہ افراد نے دکھ اور صدمہ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے دعائے مغفرت کی ہے ۔خاندانی ذرائع کے مطابق مرحوم کا چہارم 21 مارچ بروز سوموار کو ادا کیا جائے گا۔