گرین ویلی ٹریکنگ پروگرام

 سرینگر// گرین ویلی ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ الٰہی باغبژھ پورہ کے زیر اہتمام 7 روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ کلاس 6 سے 12 ویں کے تمام طلباء  نے ٹریک پروگرام میں حصہ لیا۔ ان لڑکوں اور لڑکیوں کو سکول نے فقیر گجری اوردارا ہائین علاقوں میں ایک دن کے سفر پر بھیجا گیاجہاں انہوں نے قدرتی خوبصورتی کی اہمیت کے بارے میں سیکھا۔ طلباء کے ساتھ محکمہ فزیکل ایجوکیشن کے ممبران کے ساتھ متعلقہ اساتذہ بھی موجود تھے۔ اسکول مستقبل میں اس طرح کی بہت سی تقریبات منعقد کرنے کا ارادہ رکھتا ہے تاکہ طلباء  میں معاشرے کے بارے میں بہتر اخلاق پیدا کیا جا سکے۔