سرینگر// گرین ایونیو کالونی رنگریٹ میں منگل کی شام اس وقت خوف و دہشت پھیل گئی جب یہاں لوگوں نے ایک تیندوے کو گھومتے ہوئے پایا ۔مقامی لوگوں کے مطابق علاقہ میں گذشتہ کئی ہفتوں سے تیندوا گھوم رہا ہے اور لوگوں نے اسے ہل ویو کالونی اور گلزار پورہ میں بھی دیکھا اور منگل کی شام یہ تیندوا گرین ویو کالونی میں نمودار ہوا ۔رئیس احمد نامی شہری نے بتایا ’’میرے پڑوسیوں نے مجھے اطلاع دی کہ تیندوا میرے مکان کے باہر گھوم رہا ہے اور جب میں نے باہر قدم رکھا تو یہاں تندوے کو دیکھ کر میرے ہوش اڑ گئے ‘‘۔مقامی لوگوں نے اس حوالے سے پولیس اور محکمہ وائلڈ لائف کو آگاہ کیا ہے ۔انہوں نے الزام لگایا کہ علاقہ میں گذشتہ کئی ہفتوں سے تیندوا گھوم رہا ہے اور محکمہ وائلڈ لائف اسے قابو کرنے میں پوری طرح ناکام ہوچکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر محکمہ نے کوئی کارروائی نہیں کی تو وہ سڑکوں پر نکل کر احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے۔
گرین ایونیو کالونی رنگریٹ میں تیندوا نمودار
