سر ینگر//ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر محمد اعجاز اسد اور ناظم سیاحت کشمیر ڈاکٹر جی این ایتو نے مشترکہ طور پر اتوار کی صبح یہاںگریز کے لئے کار ریلی کو ہری جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا۔ایک مقامی ایڈونچر گروپ کے زیر اہتمام تین روزہ کارریلی میں 50 4×4ایس یو وی پر مشتمل ہے جو روز دان پاس سے گزر کر آج رات داور پہنچ کر گزاریں گے ۔ کل ریلی کے شرکأ چکولی اور حبہ خاتون چشموں کا دورہ کریں گے ۔ ریلی 13؍ جولائی تک سری نگر واپس آجائے گی۔ دوران ریلی شرکأ نے مقامی نوجوانوں کے ساتھ بات چیت کی۔ریلی محکمہ کی کوششوں کا ایک حصہ ہے کہ وادی گریز کے غیر اِستعمال شدہ سیاحتی صلاحیت کو تلاش کرسکے۔ محکمہ پہلے ہی گریز تہوار کی منصوبہ بندی کر چکا ہے تاکہ مزید سیاحوں کو وادی کی طرف راغب کیا جاسکے اور اسے جموںوکشمیر کے سیاحتی نقشے پر مناسب طور پر لایا جاسکے۔ناظم سیاحت کشمیر نے ریلی کے شرکأ کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے اُمید ظاہر کی کہ ریلی وادی گریز تک سیاحوں کا ایک نیا مرحلہ طے کرے گی اور اِس کوشش سے سیاحوں اور مقامی شراکت داروں دونوں کو یکسان فائدہ ہوگا۔