گریز میں سیاحت کو فروغ دینے کی سعی

گریز//ارشاد احمد//گریز میں سیاحت کو فروغ دینے کے لئے وادی کشمیر سے تعلق رکھنے والے درجنوں ٹور آپریٹروں کو ناظم سیاحت کشمیر ڈاکٹر جی این ایتو نے گریز دورے کے لیے روانہ کیا۔ سیاحت سے وابستہ ٹریول آپریٹرز کے ایک گروپ کو سیاحوں کی ممکنہ بالخصوص مہم جوئی سیاحت کے مقامات کا جائزہ لینے اور سیاحوں کے لئے تفریحی مقامات کی شناخت کے لیے وادی گریز کا دورہ کرینگئے. ٹریول آپریٹرز کے گروپ کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے ناظم سیاحت نے کہا ک ان کا دورہ کشمیر کے پوشیدہ اور غیر دریافت شدہ علاقوں کی شناخت اور دریافت کرنے کی محکمہ کی کوشش کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ہی محکمہ ان مقامات کو فروغ دے رہا ہے جو ابھی تک سیاحت کے نقشے پر موجود نہیں ہیں تاکہ سیاحوں کو مختلف اور نئے دلفریب اور خوبصورت مناظر دیکھنے کو ملیں۔گروپ کے اراکین نے اس موقع پر امید ظاہر کی کہ ان کے دورے سے کشمیر کو اور خاص طور پر سیاحوں میں گریز کی سیاحت کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔اس موقع پر محکمہ سیاحت کے اعلی افسران بھی موجود تھے۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ محکمہ سیاحت نے حال ہی میں سیاحوں کے درمیان وادی گریز اور دیگر کم معروف مقامات کو فروغ دینے کے لئے اقدامات اٹھائے ہیں جس کے تحت حال ہی میں محکمہ سیاحت کی جانب سے دو روزہ گریز فیسٹیول کا اہتمام کیا گیا جس میں وادی کے فن ، ثقافت ، کھانوں اور روایتی انداز کی عکاسی کی گئی۔