سری نگر// شمالی کشمیر میں واقع گریز وادی سے ہفتہ کے روز ایک حاملہ خاتون کو فوری علاج و معالجہ کے لئے ہیلی کاپٹر کے ذریعے بانڈی پورہ اسپتال پہنچایا گیا۔
یاد رہے کہ ضلع ہیڈ کوارٹر بانڈی پورہ سے قریب 86 کلو میٹر دور گریز وادی کا رابطہ بھاری برف باری کی وجہ سے وادی کے باقی حصوں سے منقطع ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع مجسٹریٹ بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد کی ہدایت پرآج گریز سے ایک حاملہ خاتون کو علاج و معالجہ کے لئے ہیلی کاپٹر کے ذریعے بانڈی پورہ لایا گیا۔
ذرائع کے مطابق بعد ازاں مذکورہ خاتون کو سرینگر میں قائم زنانہ اسپتال لل دید پہنچایا گیا۔