عازم جان/غلام نبی رینہ
بانڈی پورہ،کنگن // بانڈی پورہ کی طرف سے ، برف ہٹانے کی مشینری کامیابی کے ساتھ رازدان پہنچ گئی ہے ، جبکہ گریز کی طرف سے ، ٹیمیں گروئے نالہ جنگل کو عبور کر چکی ہیں۔ جس سے سردیوں کے سخت حالات کے باوجود وادی گریز کے لوگوں سے رابطے اور ریلیف کو یقینی بنایا جاتا ہے۔ضلح انتظامیہ کی کوشش ہے زیادہ دیر تک شاہراہ بند نہیں رہنی چاہئے ۔ادھرسرینگر لیہ شاہراہ ساتویں روز بھی آمدورفت کے لئے بند بی آر او اور پروجیکٹ وجیک نے شاہراہ سے برف ہٹانے میں تیزی لائی ہے ٹریفک پولیس ذرائع نے بتایا کہ آج دونوں طرف سے برف ہٹانے کا کام مکمل کیا جائے گا۔ برفباری کی وجہ سے سرینگر لیہ شاہراہ کو احتیاطی طور پر آمدورفت کے لئے 27 جنوری کو بند کردیا گیا تھا۔ اس دوران موسم خوشگوار ہونے کے ساتھ ہی دراس کی طرف سے پروجیکٹ وجیک نے برف ہٹانے کے لئے کام شروع کیا جبکہ سونمرگ کی طرف سے باڈر روڈ آرگنائزیشن نے بھی برف ہٹانے کا کام شروع کیا تھا