سرینگر// انتظامیہ نے سروس سلیکشن بورڑ امتحانی مراکز کیلئے نامزد کئے گئے سکولوں میں جمعرات کو تعلیمی سرگرمیاں معطل رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ ضلع انتظامیہ سرینگر بھرتی ایجنسی ایس ایس آر بی کی طرف سے ان اسکولوں میں گریجویشن سطح کے امتحاناتی مراکز کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ لیا ہے۔ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر ڈاکٹر فاروق احمد لون نے کہا ہے کہ متعلقہ اسکول انتظامیہ کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ان اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں جمعرات کو معطل کریں۔انہوںنے کہا’’ ایس ایس آر بی امتحانات کیلئے جن اسکولوں کو امتحانی مراکز کیلئے تعین کیا گیا ان میں جمعرات کو کوئی بھی درس و تدریس نہیں ہوگا‘‘۔اس دوران محکمہ تعلیم کے ایک افسر نے بتایا کہ ان امتحانات کیلئے قریب23اسکولوں کو امتحانی مراکز کے طور پر نامزد کیا گیا ہے،جس میں8نجی اسکول بھی شامل ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان اسکولوں کی فہرست میں سرینگر کے دیگر اسکولوں کے علاوہ ایس پی اسکول اور کوٹھی باغ ہائر اسکینڈری سکول بھی شامل ہے۔