پونچھ//غیر سرکاری تنظیم یش پال شرما فاؤنڈیشن (وائی پی ایس ایف) پونچھ سماجیاتی کام کرنے میں پیش پیش ہے انسانی زندگی کے تحفظ کے لئے خون کے عطیہ کیمپ ، خوراک اور صحت کٹس کی تقسیم اور پسماندہ طبقے کو مالی مدد فراہم کرنے میں فائونڈیشن نمایاں شرکت کر رہی ہے۔ اتحاد اور بھائی چارے کے جذبات کو مدنظر رکھتے ہوئے فاؤنڈیشن نے گاؤں جھلاس میں گرودوارہ صاحب کی تعمیر کے لیے 40 بیگ سیمنٹ عطیہ کئے ۔ وائی پی ایس فاؤنڈیشن کے چیئرمین ڈاکٹر اودیش پال شرما نے بتانا کہ ان کے رزاکار بڑھ چڑھ کر تعمیراتی کاموں میں حسہ لے رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ پچھلے چھ مہینوں سے فاؤنڈیشن نے آگاہی پروگراموں کے ساتھ ساتھ مختلف قسم کی سرگرمیوں کے ذریعے انسانی خدمات انجام دی ہیں۔ انھوں نے کہاگردوارہ صاحب کی تعمیر میں فاؤنڈیشن کی شراکت فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دینا ، قومی انضمام کو مضبوط کرنے او تمام طبقوں میں اتحاد کو فروغ دینے کی طرف ایک پہل ہے ۔انہوں نے کہا کہ سب کی خدمت کرنا ان کی فونڈیشن کابنیادی مقصد ہیں۔ گردوارہ صاحب جھلاس نے فائونڈیشن کا شکریہ ادا کیا۔
گرودوارہ جھلاس میں تعمیراتی کا م جاری
