پونچھ//گرودوارہ بیادگار بھائی بہادر سنگھ کھڑی دھرم سال میں ہر سال کی طرح اس بار بھی مھان گرمت سماگھم کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں مختلف قسم کی تقریبات پچھلے ایک ہفتہ سے جاری ہیں اور اگلے کئی ہفتوں تک مذکورہ پروگراموں کو جاری رکھا جائے گا ۔اس سلسلہ میں اتوار کو بھی وہاں ایک پروگرام منعقد کیا گیا جس میں مقامی راگھی جتھوں نے کرتن کیا جب کہ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے سکھ مذہب کے بارے میں شرکاء کو بتایا ۔اس دوران مختلف مقامات پر شدید گرمی کے موسم میں سکھ نوجوانوں اور بچوں کی جانب سے سبیل لگائی گئی جہاں راہگیروں میں ٹھنڈا اور میٹھاپانی تقسیم کیا گیا۔