پونچھ//گورنمنٹ ہائر سکنڈری اسکول گرلز شیش محل پونچھ میں سیشن 2016 اور 2017 کے لئے طالبات کی نمائندگی کے سلسلے میں میں انتخابات کروائے گئے۔ اس دوران ہیڈ گرل کے لئے آسیہ چوہدری، ہرین اختر، مردوں شرما ،طاہرہ کلثوم کے درمیان مقابلہ ہوا جس دوران614 ووٹوں میں سے386ووٹ حاصل کر کے طاہرہ کلثوم نے جیت حاصل کی ۔ سکریٹری کے لئے سمن کوثر اور زاہدہ اختر کے درمیان مقابلے میں 467ووٹوں میں سے زاہدہ اختر نے 343ووٹ حاصل کر کے شاندار جیت حاصل کی۔پرنسپل نریندر موہن سوری نے جیتنے والی طالبات کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ طالبات کی بہتری کے لئے کام کریں گی۔چنائو سینئر لیکچر رمنموہن ،ہارون رشید لیکچرر، اشوانی مسری، بوپیندر سنگھ نے کرائے ۔
]