Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کشمیر

گرفتاریوں اور قیدو بند کا سلسلہ دراز

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: August 9, 2018 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
سرینگر//جماعت اسلامی جموں وکشمیر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ترال کے مختلف علاقوں میں فورسز نے دوران شب چھاپوں کے دوران کئی بے گناہ افراد کو بلاوجہ گرفتار کرکے مختلف پولیس تھانوں میں نظر بند کیا ہے جن میں کئی عسکریت پسندوں کے رشتہ دار بھی شامل ہیں۔ان دیہات میں گلشن پورہ، مونگہ ہامہ، امیر آباد اور لام بھی شامل ہیں۔بیان کے مطابق گرفتار شدگان میں گیارہویں جماعت کا ایک معصوم طالب علم فیاض احمد ساکن گلشن پورہ بھی شامل ہے جس کے امتحانات چل رہے ہیں۔ اس کے علاوہ دیگر علاقوں سے بھی بلاوجہ گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے جس سے عوام الناس میں خوف و ہراس کا ماحول قائم ہوا ہے اور ایک غیر یقینی صورتحال پید اہوگئی ہے۔جماعت اسلامی نے ‘ ان گرفتاریوں پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام سیاسی نظر بندوں کی غیر مشروط رہائی پر زور دیا ہے۔ نیز جن نظر بندوں اور محروسین کو بیرون ریاست کی جیلوں میں بند رکھا گیا ہے اْن کی وادی کے جیلوں میں منتقلی پر بھی زور دیا ہے۔ جماعت اسلامی نے این آئی اے کی وساطت سے تہار اور دیگر جیلوں میں نظر بند بشمول دختران ملت سربراہ آسیہ اندرابی اور ان کی دیگر دو ساتھیوں ناہیدہ نصرین اور فہمیدہ صوفی کی وادی کے کسی جیل میں منتقلی کا زور دار مطالبہ دہرایا ہے۔ادھرمسلم لیگ نے تہاڑ سے لے کر بارہمولہ تک جیلوں میں بند قیدیوں کی حالت زار پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوکہا کہ ہر گذرتے دن کے ساتھ ان قیدیوں کے مصائب اور مشکلات میں اضافہ کیا جارہا ہے اور انھیں ذہنی پریشانی میں مبتلا کئے جانے اور صبرو سکون چھیننے کے نت نئے سامان کئے جارہے ہیں کیونکہ انتظامیہ ان قیدیوں کے شب وروز کی ضروریات سے تغافل برتنے کے علاوہ جسمانی عارضوں میں مبتلا اسیروں کے صحیح علاج ومعالجہ کی طرف دھیان نہ دے کر ان کی زندگیوں سے کھلواڑ کر رہی ہے۔ اس دوران تحریک حریت نے شوکت احمد گنائی اور مشتاق احمد گنائی ساکنان واتھورہ، بلال احمد گنائی یاری کلدن چاڈورہ کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت کوت بھلوال جیل منتقل کرنے جبکہ ریاض احمد ڈار، بشارت احمد میر، منظور احمد نجار، عاشق حسین بٹ، لطیف احمد راتھر ساکنان بڈگام اور سجاد احمد بٹ ناگام چاڈورہ کو مسلسل نظربند رکھنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ جوانوں کے مستقبل کو تباہ کرنے اور تاریک بنانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور یہی وجہ ہے کہ جوانوں اور طلباء کو جیلوں میں سڑایا جارہا ہے۔ ادھر متحدہ جہاد کونسل کے ترجمان سید صداقت حسین نے اپنے ایک بیان میںکہا ہے کہ ترال میں فورسز اور ٹاسک فورس کیجنگجوئوںکے گھروں پر چھاپے اور گرفتاریاں اس بات کی بین ثبوت ہیں کہ ہمارے   حوصلوں کے سامنے یہ قوتیں بے بس ہوچکی ہیں اور اب یہ ایسے حربے اختیار کرکے اپنی خفت مٹانے کی کوشش کی جارہی ہے۔بیان میں کہا گیا کہجنگجوئوں کے نہتے بھائیوں اور والدین کو گرفتار کرکے وہ انسانی حقوق کی پامالیوں کا مرتکب ہو رہیہیں۔ انسانی حقوق کی تنظیموں کو اس کا نوٹس لینا چاہئے۔ ترجمان نے گیارہویں جماعت کے طالبعلم طالب فیاض پرے کی گرفتاری کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ جان بوجھ کر اْس کے تعلیمی سفر کو روکنے کی کوشش ہو رہی ہے
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

زندہ شیل تباہ کرنے کے لئے سیکورٹی فورسز کی کارروائی | عام لوگوں کی حفاظت کیلئے متعدد زندہ شیل ناکارہ بنا دیا گیا
پیر پنچال
مینڈھر میں خوف کا سایہ برقرار، شام پانچ بجے ہی دکانیں بند ہو گئیں خوفزدہ عوام کا بازار کا رْخ کرنے سے گریز، گولہ باری کی یادیں ذہنوں پر نقش
پیر پنچال
پونچھ قصبہ میں آہستہ آہستہ رونقیںبحال ہونا شروع | محفوظ مقامات پر گئے لوگ گھروں کی طرف واپس آنے لگے
پیر پنچال
حد متارکہ پر پاک بھارت فائرنگ | فوج نے پونچھ میں متاثرہ خاندانوں کو امداد فراہم کی
پیر پنچال

Related

کشمیر

ہندو پاک ڈی جی ایم اوز کا رابطہ حدمتارکہ اور بین الاقوامی سرحد پرفائر بندی پر اظہار اطمینان

May 12, 2025
کشمیر

ہمارا ہدف ملی ٹینٹ تھے، پاکستانی فوج نہیں فوجی اڈے اورسسٹم مکمل طور پر فعال:ڈی جی ایم او

May 12, 2025
کشمیر

پاکستانی ارادے پڑھنے کی جادوئی چھڑی نہیں جنگ بندی ہو چکی ، نقصانات کا معاوضہ دیا جائیگا: وزیراعلیٰ

May 12, 2025
کشمیر

سرینگر سمیت سبھی 32ہوائی اڈے فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کرنیکا اعلان

May 12, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?