پونچھ//حال ہی میںپیپلز پارٹی کو خیر آباد کہہ کر بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہوئے لیڈر گردیپ سنگھ صراف کو پارٹی کی طرف سے جموں وکشمیر بھارتیہ جنتا پارٹی اقلیتی سیل کا کوآرڈی نیٹر منتخب کیا گیا۔اس دوران جب وہ نیا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی بار پونچھ آئے تو ان کا والہانا استقبال کیا گیا ۔پارٹی لیدران نے صراف کو ہار پہنا کر اور ڈھول کی تال پر ناچ کر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔اس سلسلہ میں نہوں نے پیر کو ایک پریس کانفرنس منعقد کر کے بی جے پی کی اعلیٰ قیادت اور ریاستی قیادت کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کو اتنی بڑی ذمہ داری سونپی اور ان پر بھروسہ کیا۔ انھوں نے پارٹی کی ضلع پونچھ کی لیڈرشپ کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس ذمہ داری کے لئے اعلیٰ قیادت کے سامنے ان کا نام پیش کیا۔انہوں نے یقین دلایا کہ وہ پارٹی کی طرف سے دی گئی ذمہ داریوں کو بخوبی نبھائیں گے۔ اس پریس کانفرنس میں ان کے ہمراہ پارٹی کے ضلعی صدر انجینئررفیق چشتی اور دیگر سینئر لیڈران بھی موجود تھے۔ضلع صدر نے پارٹی اعلیٰ قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ نہایت اہم فیصلہ کیاگیا ہے۔ انہوں
نے بھی بھارتیہ جنتا پارٹی کے جموں کشمیر اور مرکزی لیڈران کا شکریہ ادا کیا۔