سرینگر// رعناواری گردوارہ چوک کے دکانداروں نے علاقے میں بے ہنگم ٹریفک کو استوار کرنے کیلئے ایس پی سٹی ٹریفک کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ اس تازہ پہل کی وجہ سے جہاں ٹریفک جام سے کچھ حد تک چھٹکارا حاصل ہواوہی تجارت بھی بحال ہوئی۔ گردوارہ چوک کے تاجروں کی انجمن نے کہا کہ علاقہ ٹریفک جام کی وجہ سے عام لوگوں بالخصوص دکانداروں کیلئے درد سر بن چکا تھا۔انہوں نے کہا کہ حضرتبل کی طرف جانے والی سڑک پر بے ہنگم ٹریفک کی وجہ سے انکی تجارت بھی متاثر ہوئی تھی۔یونین کے صدر جسببیر سنگھ نے کہا کہ ٹریفک جام کی وجہ سے انکے روزمرہ کام کاج پر بھی منفی اثرت مرتب ہوتے تھے،تاہم یہ معاملہ جب ایس پی ٹریفک طاہر سلیم کی نوٹس میں لایا گیاتو انہوں نے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر قدامات کئے،جس کی وجہ سے بے ہنگم ٹریفک پر کچھ حد تک قابو پایا گیا۔یونین کے ذمہ دار بلال احمد نے بتایا کہ چونکہ ایس پی ٹریفک ،ایس پی نارتھ بھی رہ چکے ہیں،اس لئے انہیں اس بارے میں پہلی بھی علمیت تھی اور انہوں نے ٹریفک جام کے مسائل کا ازالہ کیا۔ دکانداروں نے متعلقہ پولیس تھانے کے ایس ایچ او کی بھی سراہنا کی کہ وہ بھی ٹریفک کو استوار کرنے میں اپنا رول ادا کر رہے ہیں۔