گردابی طوفان ‘امفان’ | وزیر اعظم کی ’امفان‘ سے متعلق اعلی سطح میٹنگ

نئی دہلی// وزیراعظم نریندر مودی نے شام خلیج بنگال میں اٹھے سمندری طوفان ’امفان‘کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورت حال کا سوموار کو یہاں ایک اعلی سطحی میٹنگ میں جائزہ لیا۔ مودی نے طوفان کے بعد کی ممکنہ صورت حال اور اس سے نمٹنے کیلئے کئے جا رہے اقدامات اور تیاریوں کا جائزہ لیا۔ این ڈی آر ایف کی ٹیم نے ضرورت پڑنے پر لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچانے سے متعلق ایک 'پرزنٹیشن ' بھی پیش کی۔ ٹیم کے ڈائریکٹر جنرل نے بتایا کہ صورت حال سے نمٹنے کیلئے 25 ٹیموں کو تعینات کیا گیا ہے جبکہ 12 دیگر کو تیار رہنے کیلئے کہا گیا ہے۔
 
 

بنگال ،اڈیشہ میں بدھ کو دستک دے سکتاہے ‘ امفان ’

نئی دہلی //گردابی طوفان ‘امفان ’بدھ کو مغربی بنگال اور اڈیشہ کے سمندری ساحلوں سے ٹکرا سکتاہے ۔ہندستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی )کے افسران نے پیر کے روز یہ اطلاع دی ۔انہوں نے کہاکہ گردابی طوفان سے دونوں ریاستوں کے ساحلی اضلاع میں بڑے پیمانے پر نقصان ہوسکتاہے ۔انہوں نے کہاکہ ،‘‘ ‘امفان ’ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران مزیدشدت اختیار کرکے اور خطرناک ہوسکتاہے ۔اس طوفان پر مسلسل نظر رکھی جارہی ہے اور متعلقہ ریاستوں کو اس سلسلہ میں اطلاعات پہنچائی جارہی ہیں ۔’’دریں اثنا ، مغربی بنگال او ر اڈیشہ کی حکومتوں نے ساحلی علاقوں میں راحت اور بچاؤ کے کام کیلئے آفات کے بندوبست سے متعلق اپنی ٹیموں کو چوکس کردیاہے ۔(یواین آئی)