رام بن// رام بن ضلع کے کرول جسوال پل کے قریب آج دوپہر ایک کار کے پہاڑی سے گر رہے پتھروں کی زد میں آنے سے ایک شخص ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا۔
ایک سینئر سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ ایک آئی20کار ایک پتھر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ایک کی موقع پر ہی موت ہوگئی اور دوسرا زخمی ہوگیا۔
اُنہوں نے بتایا، "بنیادی چھان بین سے معلوام ہوا ہے کہ دونوں افراد جموں و کشمیر کے رہائشی ہیں حالانکہ دونوں کی مزید اسناد کی تصدیق کی جا رہی ہے"۔
انہوں نے مزید کہا کہ زخمی کو رام بن کے ایک ہسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔