جموں //جموں وکشمیر گرامین بینک نے آر بی آئی اور NABARDکے اشتراک سے بیاس پور میں بیداری پروگرام کا اہتمام کیاجس کے دوران علا قہ کی عوام کو مرکزی حکومت کی جانب سے چلائی جارہی اسکیموں کے بارے میںبیدار کیا گیا ۔گرامین بینک کے چیئر مین جنک راج کی قیادت میں لگائے گئے اس بیداری پروگرام کے دوران عوام کو PMSBY،PMJJBYاسکیموںکے سلسلہ میں بیدارکیاگیا ۔بینک حکام نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ ان اسکیموں کا فائدہ اٹھا نے کیلئے کسی نزدیکی بینک برانچ میں جاکر اپنی رجسٹریشن کروائیں ۔اقتصادی اور انشورنس شعبہ کے ایچ اوڈی وپن گپتا نے اپنے خطاب میں کہا کہ جموں وکشمیر گرامین بینک مرکزی حکومت کی جانب سے شروع کی گئی اسکیموں کو لاگو کروانے میں ایک اہم رول ادا کر رہا ہے ۔عوام کو بینک سے قرض لینے کے بارے میں جانکاری فراہم کرتے ہوئے ریجنل دفتر جموں کے منیجر نثار ملک نے کہاکہ اس وقت ریاست میں گرامین بینک کی کل 217شاخیں اپنی خدمات انجام دے رہی ہیں ۔انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ مرکزی حکومت کی جانب سے شروع کی گئی اسکیموں کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا یا جائے ۔