احمد آباد//گجرات اسمبلی انتخابات کے لئے ووٹنگ کی تمام تیاریاں مکمل ہو گئیں ہیں ۔ انتخابی کمیشن نے اس کے لئے مکمل انتظامات کیے ہیں۔ آج گجرات کے لئے ووٹنگ شروع ہوگئی ہے۔ 9 دسمبر اور 14دسمبر کو گجرات میں ووٹنگ ہونی ہے لیکنجو سیکورٹی اہلکار ڈیوٹی پرہوتے ہیں ان سب نے آج ہی ووٹ ڈالے۔ بھروچ سمیت تمام اضلاع میں سیکورٹی اہلکار بیلٹ کاغذ کے ساتھ ووٹنگ کر رہے ہیں۔ کمیشن نے مختلف سیکورٹی اہلکار اور افسران کو مختلف جگہوں پر ووٹنگ کے لئے انتخابی ڈیوٹی میں تعینات کیا ہے. ان سیکورٹی اہلکاروں کے ووٹوں کی گنتی بھی سب سے پہلے ہوگی ۔ انتخابی ڈیوٹی میں تعینات سیکورٹی اہلکار ہمیشہ سب سے پہلے ووٹ ڈالتے ہیں۔پولیس اہلکار اور حکام نے بھروچ ہیڈکوارٹر سے ووٹ ڈالے تمام افسران اور سیکورٹی اہلکار نے اپنے ووٹ کا استعمال کیا اور لائن میں کھڑے ہوکر سبھی پولیس اہلکاروںاور حکام نے ووٹ ڈالے ۔گجرات میں اسمبلی انتخابات کے لئے دو مراحل میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔ 9 دسمبر کو 89 نشستوں کا پہلا مرحلہ منعقد ہوگا اور 14 دسمبر کو دوسرا مرحلہ 93 نشستوں کے لئے ہوگا۔