سرینگر //گاڑیوں کے دستاویزات بنانے کی معیاد میں 31اکتوبر تک توسیع کی گئی ہے ۔موٹر وہیکلز ایکٹ 1988 اور سنٹرل موٹر وہیکل رولز ، 1989 سے متعلق دستاویزات کی میعاد میں 31 اکتوبر 2021 تک توسیع کی گئی ہے ۔سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو بھیجی گئی ایک ایڈوائزری میں مرکزی سرکارنے کہا ہے کہ ایسے دستاویزات کو 31اکتوبر تک مستند تسلیم کیا جانا چاہئے۔ملک میں لاک ڈاؤن اور سرکاری ٹرانسپورٹ دفاتر کے بند رہنے کے سبب لوگوں کو مختلف دستاویزات کی میعاد کی تجدید میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ لوگوں کی سہولت کے لئے یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔ ان دستاویزات میں فٹنس ، پرمٹ ( سبھی قسم کے )،ڈرائیونگ لائسنس ،رجسٹرین یا موٹر گاڑی قانون کے تحت دیگر متعدد دستاویزات شامل ہیں۔ کویڈ 19 کے پھیلاؤ کو روکنے کی ضرورت مدنظر رکھتے ہوئے ، مذکورہ بالا تمام دستاویزات کو 31 اکتوبر 2021 تک درست سمجھا جائے گا۔ ایڈوائزری کی ایک ایک کاپی ریاستوں اور یوٹی کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس ،پرنسپل سکریٹری، محکمہ ٹرانسپورٹ کمشنر سکریٹریوں کو بھی روانہ کی گئی ہے اور ان سے کہا گیا ہے کہ وہ اس پر عمل کریں ۔
گاڑیوں کے دستاویزات کی معیاد31اکتوبر تک توسیع کی گئی
