بانہال // ضلع رام بن میں گاندھی جینتی کے موقع پر گاندھی گلوبل فیملی کی جانب سے مہاتما گاندھی کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اس موقع پر کانگریس لیڈران اور کارکنان نے شرکت کی اور تقریب کے دوران مہاتما گاندھی امر رہے امر رہے کے نعرے لگائے۔ گاندھی گلوبل فیملی کے ریاستی جنرل سکریٹری بشیر احمد شیخ نے گاندھی جی کی حالات زندگی اور انکی سیاسی و سماجی خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالی جبکہ ضلع صدر گاندھی گلوبل فیملی خالد وانی این ایس یو آئی کے سابق صدر فیروز خان اور سابقہ ممبر اسمبلی رام بن اشوک کمار ، وارڈ کونسلر اور کانگریس لیڈر گوپال شرما نے موجودہ دور میں گاندھی کے طرز زندگی کو اپنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ مقررین نے مہاتما گاندھی کے عدم تشدد اور پر امن رہ کر ملک کی ترقی اور سالمیت والی سوچ کو فروغ دینے کا اعادہ بھی کیا۔
گاندھی گلوبل فیملی کی رام بن میں تقریب منعقد
