جموں// گاندھی نگر کے ایم سی ایچ اسپتال میں کوویڈ 19 سے متاثرہ کم از کم پانچ بغیر علامات والے بچوں کو داخل کرایا گیا ہے۔حکام نے بتایا’’5 سال، 2 سال سے 2 ماہ کے گروپ کے یہ پانچ بچے کوویڈ 19 وائرس سے متاثر پائے گئے۔ انہیں ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے اور ان کی حالت غیر علامتی ہونے کی وجہ سے مستحکم ہے”۔حکام نے کہا کہ “ان متاثرہ بچوں میں کوئی علامات نہیں ہیں”۔انکاکہناتھا”صورتحال تشویشناک نہیں ہے لیکن یہ قابو میں ہے۔ ہم اچھی طرح سے تیار ہیں‘‘۔عہدیدارنے مزید کہا “جی ایم سی جموں میں کوویڈ سے متاثرہ بالغ کا داخلہ نہیں ہے۔ صرف متاثرہ بچوں کے کچھ کیسز سامنے آئے تھے لیکن وہ بھی سنگین نہیں ہیں‘‘۔عہدیدار نے کہا کہ انہوں نے اسپتالوں میں روزانہ 1000 تک نمونے لینے کا اضافہ کیا ہے۔ تاہم عوام کو گھبرانا نہیں چاہیے۔