جموں //گور نمنٹ وومن کالج گاندھی نگر میں سیمینار اور پوسٹر بنانے کے مقابلے کا اہتمام کیا گیا جس میں طلباء اور سٹاف ممبران نے شرکت کی ۔کالج کے شعبہ کیمسٹری کی جانب سے منعقدہ اس سیمینار کو دو نشستوں میں تقسیم کیا گیا تھا ۔’ویسٹ مینجمنٹ ‘کے عنوان سے منعقد اس سیمینار میں مختلف شعبوں کے 30سے زائد طلباء نے شرکت کی جبکہ کالج پرنسپل ڈاکٹر کوشل سموترہ بطور مہمان خصوصی شامل ہوئے ۔ان کے علا قہ پروفیسر انو رادھا گنڈوترہ ،پروفیسر سمن بھالہ ،پروفیسر سریش کمار ودیگران بھی موجود تھے ۔
گاندھی نگر کالج میں سیمینار کا اہتمام
