جموں//’’دی روٹس بیوٹی سیلون ‘‘ کایہاں لاسٹ موڑ گاندھی نگر میں گذشتہ روز افتتاح کیا۔اس دوران افتتاحی تقریب میں ڈی ایس پی ششی ٹھاکور مہمان خصوصی تھیں جبکہ پریاسمبیال تقریب کی صدارت کررہی تھیں۔اس موقعہ پر ڈی ایس پی ششی ٹھاکورنے کہاکہ اس طرح کے خودروزگاریونٹ قائم ہونے سے بے روزگاری کاخاتمہ ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ نوجوانوں کوخودروزگاریونٹ قائم کرنے کیلئے ترغیب دینے کی ضرورت ہے۔ پریاسمبیال نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ سرکاری سکیموں کافائدہ اٹھاکر خودروزگاریونٹ قائم کریں۔اس موقعہ پر بی ایس سمبیال، ایس ایچ اوآکریتی شرما، نریندر،سوہن سنگھ، شالو سمبیال، یشیکا سمبیال ،اویناش سنگھ ودیگران بھی تقریب میںموجودتھے۔