گاندربل: نامعلوم غیر مقامی شہری کی لاش برآمد

 
گاندربل// وسطیٰ ضلع گاندربل میں مقامی لوگوں کے مطابق ہفتہ کی صبح گاندربل کے علاقہ سید کدل فتح پورہ میں ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی، جو بظاہر ایک غیر مقامی تھا۔
 
اس موقع پر پولیس کو اطلاع دی گئی۔
 
  پولیس نے بتایا کہ ایک شخص جو کہ بظاہر ایک غیر مقامی ہے کی لاش فتح پورہ کے سید کدل علاقے میں پائی گئی ہے۔