گاندربل میں42کلو چرس اور شراب برآمد| دو سمگلرگرفتار

 
 
گاندربل// وسطیٰ ضلع گاندربل کے علاقہ صفاپورہ اور درسوما وائل الگ الگ مقامات پر پولیس نے چرس اور شراب کی بوتلیں رکھنے کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔ 
 
پولیس بیان کے مطابق گاندربل کے بٹہ پورہ، صفاپورہ میں اشفاق نبی شیخ کی تحویل سے 42کلو گرام چرس برآمد ہوئی ہے۔
 
صفاپورہ تھانہ میں اس معاملے میں این ڈی پی ایس کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔
 
ادھر ایک اور واقعہ میں تھانہ لار گاندربل کی پارٹی نے توصیف احمد خان نامی شخص کو درسوما وائل کے مقام پر گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضے سے چرس اور شراب کی بوتلیں برآمد کیں۔ 
 
پولیس نے اس معاملے میں این ڈی پی ایس کی متعلقہ دفعات کے تحت معاملہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔