گاندربل میں گرینیڈ دھماکہ،3سی آر پی ایف اہلکار زخمی

سرینگر//وسطی کشمیر کے گاندربل میں بدھ کو ایک گرینیڈ دھماکے میں تین سی آر پی ایف اہلکار زخمی ہوگئے۔
یہ واقعہ قصبہ کے ددرہامہ چوک میں پیش آیا جہاں118بٹالین سے وابستہ سی آر پی ایف اہلکار تعینات تھے۔
نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق دھماکے کی زد میں آکر تین اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں نزدیکی اسپتال لیجایا گیا۔
واقعہ کے فوراً بعد علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا گیا۔