سرینگر/میونسپل کمیٹی گاندربل میں صفائی کرمچاری کی حیثیت سے تعینات ایک شہری، سوموار کو وسطی کشمیر میں اُس وقت جاں بحق ہوگیا جب ایک تیز رفتار گاڑی نے اُسے ٹکر مار دی۔
اطلاعات کے مطابق 35سالہ فیاض احمد ساکنہ بدرگنڈ،کو ڈیوٹی انجام دیتے ہوئے ایک گاڑی نے ٹکر مار کر جاں بحق کردیا۔
یہ واقعہ گاندر بل کے بیہامہ چوک میں آج صبح پیش آیا۔
سٹیشن ہاﺅس آفیسر (ایس ایچ او) گاندربل ارشد احمد کے مطابق فیاض احمد کو کسی گاڑی نے ٹکر مار کر جاں بحق کردیا۔
انہوں نے کہا کہ گاڑی کا پتہ لگایا گیا ہے اور ڈرائیور کو بہت جلد گرفتار کیا جائے گا۔