ارشاد احمد
گاندربل//محکمہ یوتھ سروس اینڈ سپورٹس کی جانب سے ضلع گاندربل میں متعدد کھیل سرگرمیاں زور شور سے جاری ہیں۔بوائز ہائی سکول نونر میں لڑکیوں کے اے اے جی کے لئے زونل سطح کے انٹر ڈسٹرکٹ یوگا مقابلے کا انعقاد عمل میں لایا گیا.۔ اس تقریب میں زون کے مختلف سرکاری و نجی سکولوں کے تقریباً 55 طلبا نے شرکت کی۔
یوگا مقابلے میں شرکت کرنے والے طالب علموں کو تقریب کے اختتام پر محکمہ کی جانب سے توصیفی اسناد سے نوازا گیا۔ادھر محکمہ کی جانب سے گورنمنٹ گرلز سکول شالہ بگ گاندربل نے انڈر 14 اور انڈر 17 سال کے لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے رسی سکپنگ انٹرمورل مقابلہ کا انعقاد کیا۔ اس مقابلے میں 50 طلبا نے حصہ لیتے ہوئے اپنے جوش اور جنون کا مظاہرہ کیا ۔زون گاندربل کے بوائز مڈل سکول گنڈ رحمان نے 14 سال سے کم عمر کے لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے ایک انٹر کیرم مقابلہ کا اہتمام کیا جس میں اسکول کے 12 لڑکوں اور 12 لڑکیوں نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔