ارشاد احمد
گاندربل//ضلع گاندربل میں طلبا میں چھپے ہوئے ہنر کو نکھارنے کے لئے محکمہ یوتھ سروس اینڈ سپورٹس کی جانب سے ضلعی سطح کی کھیل سرگرمیاں جاری ہیں۔محکمہ یوتھ سروس اینڈ سپورٹس گاندربل نے ضلعی سطح کے 14سال سے کم عمر لڑکوں کے بیڈ منٹن انٹر زون مقابلے کا اہتمام کیاجس میں سلطانہ سلطانیہ ای ایم پی ایس میں زیر تعلیم طلبا کا انتخاب عمل میں لایا گیا ۔
دوسری تقریب کا اہتمام انچارج گولز ہائی سیکنڈری سکول گاندربل کے انچارج محمد یاسین صوفی کی نگرانی میں بائیز ہائر سیکنڈری سکول کرہامہ گاندربل میں 17 سال کی عمر کے لڑکوں اور گرلز ہائی سیکنڈری سکول گاندربل میں زیر تعلیم 17سال عمر کی لڑکیوں کے لئے عمل میں لایا گیا انعقاد کیا گیا۔محکمہ یوتھ سروس اینڈ سپورٹس گاندربل کے ڈسٹرکٹ آفیسر شیخ شفقت اقبال نے ضلع میں جاری کھیل سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لئے ان مقامات پر دستیاب تمام ضروری انتظامات کی ذاتی طور پر نگرانی کی۔اس موقع پر شیخ شفقت اقبال نے تقریب کو کامیاب بنانے کے لیے محکمہ کے متعلقہ حکام کی کاوشوں کو سراہا اور شرکت کرنے والے لڑکوں اور لڑکیوں کی حوصلہ افزائی بھی کی۔