راجاارشاد احمد
گاندربل// زون گاندربل نے مڈل سکول فتح پورہ میں انڈر 17 لڑکوں کیلئے ایک انٹر سکول زونل سطح کا کرکٹ مقابلہ منعقد کیا جس میں سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کے 112 طلباء نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ادھر زونل فزیکل ایجوکیشن کنگن کی جانب سے شیخ العالم کھیل میدان کنگن میں انڈر 19لڑکوں کے لئے کھیل سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا جس میں 70 طلباء کھلاڑیوں نے شرکت کی۔
دریں اثناء زونل فزیکل ایجوکیشن ہاری گنہ ونہ نے بوائز ہائر سیکنڈری سکول ہاری گنہ ونہ میں انڈر 14 لڑکوں کیلئے انٹرسکول زونل سطح کے کرکٹ مقابلے کا انعقاد کیا جس میں 142 ابھرتے ہوئیکھلاڑیوں نے شرکت کرتے ہوئے اپنی قابلیت کا مظاہرہ کیا۔