سرینگر/پولیس نے کی طرف سے جمعہ کو جاری ایک بیان میں بتایا گیاہے کہ وسطی کشمیر کے کنگن علاقے میں پولیس نے ایک شہری سے غیر قانونی شراب بر آمد کرکے مذکورہ شہری کو گرفتار کرلیا۔
بیان کے مطابق پولیس نے ضلع گاندربل کے پوشکر علاقے میں ناکہ لگایا تھا جس کے دوران ایک مشتبہ شخص کو روک کر اُس کی تحویل سے غیر قانونی شراب کی13بوتلیں بر آمد کی گئیں۔
پولیس نے مذکورہ شہری کی شناخت شوکت احمد کسانہ ولد طوطا کسانہ ساکنہ پوشکر،کنگن کے طور کی ہے۔
گرفتار شدہ کیخلاف پولیس سٹیشن کنگن میں ایف آئی نمبر 33/2019 کے تحت کیس درج کرلیا گیا ہے۔