گاندربل//گاندربل میں پولیس کی جانب سے کھیلوں، ثقافتی اور دیگر سرگرمیوں کو اجاگر کرنے کے دوران نوجوان کھلاڑیوں کو ان کے ہنر کو نکھارنے کے لئے مختلف کھیل سرگرمیوں کا انعقاد کرتی رہتی ہے جس کی بدولت باصلاحیت اور ہنر مند نوجوانوں کو ایک مناسب مواقع مہیا کرائے جاتے ہیں تاکہ وہ قومی سطح پر اپنا نام روشن کرتے رہے جس کیلئے جموں و کشمیر پولیس ہمیشہ کوشاں رہتی ہے.اسی سلسلے کی کڑی کے دوران نوجوانوں کی فلاح کیلئے اتوار کو ڈسٹرکٹ پولیس گاندربل نے "اینٹی ڈرگ بیداری مہم" کے عنوان کے تحت ایم ٹی بی کشمیر کے تعاون سے گاندربل سے لیکر لیہ تک "مانٹین بائیک رائیڈنگ"دوڑ کا اہتمام کیا اور منشیات کے خلاف آگاہی کا بنیادی مقصد نوجوانوں کو منشیات سے باز رکھنا تھا۔ اس طرح کے پروگراموں کے انعقاد کے لیے اپنی انتھک کوششیں کر رہے ہیں تاکہ معاشرے سے منشیات کی لت جیسی برائیوں کا خاتمہ ہو اور معاشرے پر اس کے اثرات کا خاتمہ ہو۔مانٹین بائیک رائیڈنگ کو ڈی ایس پی گاندربل نے ڈسٹرکٹ پولیس لائنز گاندربل سے لیہ تک جھنڈی دکھاکرروانہ کی۔
گاندربل سے لیہہ تک ماونٹین سائیکل دوڑ کا اہتمام
