گاندربل سے سوتیلی ماں کا سلوک

گاندربل//ارشاد احمد//نوگام سے گاندربل مکمل طور پر سنٹرل یونیورسٹی کی منتقلی،غیر اعلانیہ بجلی کی کٹوتی،منی ہایئڈرل پاور ہاؤس کا کام شروع نہ کرنے پر سمیت دیگر معاملات پر گاندربل کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا رویہ اختیار کرنے پر سٹیزن ویلفیئر فورم گاندربل نے پریس کانفرنس کا اہتمام کیا۔ فورم کے چیئرمین انجینئر صوفی غلام محمد نے سنٹرل یونیورسٹی کو نوگام سے گاندربل مکمل طور پر منتقل نہ کرنے پر یونیورسٹی انتظامیہ پر الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ 2009 سے آج تک تعمیرات کھڑی کرنے میںسست رفتار سے کام چل رہا ہے جبکہ جموں میں سنٹرل یونیورسٹی کا کام تکمیل کے آخری مرحلے داخل ہوگیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ منی ہایئڈرل پاور ہاؤس کا کام بھی آج تک نامعلوم وجوہات کی بنا شروع نہیں کیا جاسکا۔ انہوںنے کہاکہ غیر اعلانیہ بجلی کی کٹوتی سے ضلع کے عوام کو گوناگوں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔نالہ سندھ سے پڑھے لکھے ہزاروں نوجوانوں کو جو دن بھر روزی روٹی کمارہے تھے ،سے روزگار چھین لیا گیاجو افسوسناک اور قابل تشویش ہے۔