سرینگر//منشیات مخالف مہم کے دوران پولیس نے گاندربل میں تین افراد کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے ممنوعہ نشیلی ادویات کو ضبط کیا ۔پولیس چوکی شادی پورہ کی ایک ٹیم نے شادی پورہ پل پر قائم ناکہ چیکنگ کے دوران ایک گاڑی ( (I20 زیر نمبر JK15A-9181 نے ناکہ پارٹی کو دیکھ کر موقع سے بھاگنے کی کوشش کی جس پرناکہ پارٹی نے انہیں پکڑ لیا ۔گاڑی میں تین افراد سوا تھے جن کی شناخت ہلال احمد میرساکن مازہامہ ماگام ، عرفان احمد راتھر ساکن آرژندرہامہ پٹن اور منیب احمد بیگ ساکن گنستان سمبل کے طور پر ہوئی۔ چیکنگ کے دوران پولیس نے ان کے قبضے سے کوڈین فاسفیٹ کی 45بوتلیں برآمد کیں۔پولیس نے ایف آئی آر نمبر 178/2021کے تحت ایک کیس درج کیا اور مزید تفتیش شروع کی۔اسی طرح ہندوارہ پولیس نے ایک شہری کو گرفتارکرکے اُس کے قبضے سے براؤن شوگر ضبط کیا ۔ تھانہ ولگام کی پولیس پارٹی نے تحصیل دفتر تراتھ پورہ کے قریب ناکہ چیکنگ کے دوران ایک شخص کو مشکوک حالت میں روکا جس نے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن ناکہ پارٹی نے اسے پکڑ لیا۔مذکورہ شخص کی شناخت معروف احمد بڈانا ساکن حفرادہ کے طور پر ہوئی ہے۔ اس کی ذاتی تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے 300گرام براؤن شوگر برآمد ہوگیااور ایف آئی آر نمبر 100/2021کے تحت ایک کیس درج کرلیا۔