پونچھ// قصبہ پونچھ کے ملحقہ گائوں کنویاں میں بارشوں کے دوران نکاس آب درست نہ ہونے کی وجہ سے سیلابی صورت حال پیدا ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے جہاں لوگوں کو عبور و مرورمیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے وہی پانی اور گندی لوگوں کے گھروں دکانوں اور وہاں پانی سپلائی کرنیوالے محکمہ پی ایچ ای کے ٹینک کے اندر چلا جاتا ہے ۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ پانی کی نکاسی کا کوئی انتظام نہ ہونے کی وجہ سے جہاں خشک موسم میں پانی ٹھہرا رہتا ہے وہی بارشوں کے دوران سیلاب کی شکل اختیار کر دیتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ضلع انتظامیہ سے گزارشوں کے باوجود ڈرنیج سسٹم نہیں درست نہیں کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مینڈھر پونچھ سڑک کی خستہ حالت ہے ، جگہ جگہ گہرے کھڈ بن چکے ہیں جو بارشوں کے دوران جھیل کا منظر پیش کرتے ہیںاورمسافروں وٹرانسپورٹروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے کی طرف خصوصی توجہ دی جائے تاکہ عوام کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ایڈوکیٹ ابرار حسین شاہ نے بتایا کہ اگر چہ لوگوں نے کئی مرتبہ متعلقہ محکمہ کو اس معا ملے کو لیکر مطلع کیا تاہم اس کی طرف کوئی دھیان نہیں دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کنویاں ضلع ہیڈکواٹر کا ملحقہ علاقہ ہے اس کے باوجود عوام تمام تر بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔انہوں نے کہا سڑکیں اور گلی کوچے زیر آب آ جاتی ہیں جس کے سبب عوام مشکلات سے دوچار ہے۔ناقص ڈرینج سسٹم کی وجہ سے تمام سڑکیں ندی نالوں کا منظرپیش کرتی ہیں۔