کے کے شرما نے آبپاشی و فلڈ کنٹرول محکمہ کے کام کاج کا جائیزہ لیا

جموں//گورنر کے صلاحکار کے کے شرما نے سرینگر میں ایک میٹنگ میں آبپاشی اور فلڈ کنٹرول محکمے کے کام کاج کا جائیزہ لیا ۔ میٹنگ کے دوران صلاحکار کو مختلف کاموں کی پیش رفت اور بارشوں کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے کی گئی تیاریوں کے بارے میں جانکاری دی گئی ۔ صلاحکار نے تمام کاموں کو وقت پر مکمل کرنے اور کاموں کی نگرانی کرنے کی ہدایت دی تا کہ انہیں احسن ڈھنگ سے مکمل کیا جا سکے ۔ میٹنگ میں محکمہ کے چیف انجینئر اشوک کمار شرما اور دیگر افسران نے شرکت کی ۔