سرینگر // قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے اچھہ بل اننت ناگ میں ISISسے تعلق رکھنے کی پاداش میں 3نوجوانوں کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔ایجنسی کا دعویٰ ہے کہ تینوں آئی ایس آئی ایس کے ساتھ سرگرم تھے اور انکی تحویل سے اس ضمن میں اشیاء اور دیگر میٹریل ضبط کیا گیا ہے۔ایجنسی کے بیان کے مطابق عمر نثار ولد نثار احمد بٹ ساکن ماگرے محلہ اچھہ بل،تنویر احمد بٹ ولد گل محمد بٹ ساکن گوری محلہ اچھہ بل اور رمیض احمد لون ولد جاوعید احمد ساکن چک اچھہ بل کو حراست میں لیا گیا اور انکی تفتیش کے دوران ان سے جو میٹریل بر آمد کیا گیا ان سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ داعش کے ساتھ سرگرم تھے۔