ترال / /قومی تحقیقاتی ایجنسی ’این آئی اے‘ نے بدھ کو وادی میں مزید 11مقامات پر چھاپے ڈالے۔چھاپہ مار کارروائیاں جیش محمد کے سرگرم جنگجوئوں کے گھروں اور کچھ اپر گراونڈ ورکروں کے گھروں پر ڈالے گئے ۔ اسکے علاوہ یاسمین راجہ سمیت 3مزید سیاسی کارکنوں کے گھر بھی کھنگالے گئے۔جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ میں م2سرگرم جیش جنگجوئوں کے گھروں پرچھاپے مار کر ان کی رہائش گاہوں کی تلاشی لی۔تلاشی کارروائیوں کے دوران کچھ دستاویزات اور موبائیل فون ضبط کئے گئے ہیںتاہم اس دوران کسی کی گرفتاری عمل میں نہیںلائی گئی ۔مرہامہ اور میڈورہ علاقے سے تعلق رکھنے والے 2سرگرم جیش جنگجوئوں مدثر احمد خان ولد فاروق احمدساکن میڈورہ ترال اور سجاد احمد ساکن مرہامہ اور گرفتارنوجوان سورج منظور ولد منظور احمد ساکن میڈورہ کے گھروں پر بدھ اعلیٰ الصبح چھاپے مار کرتینوںکے گھروں کی تلاشی لی گئی ۔اس دوران تلاشی کارروائیوں کے دوران ایجنسی نے کچھ دستاویزات لٹریچر ،سم اور موبائیل فون ضبط کئے ہیں۔ ادھر پولیس ذرائع نے مزید کہا کہ این آئی اے نے مرہامہ، بجبہاڑہ کے رہنے والے سجاد احمد کے گھر پر چھاپہ ماراجن پر الزام ہے کہ انہوں نے ہی جیش سے وابستہ خود کْش جنگجو، عادل احمد کو گاڑی فراہم کی تھی، جس نے 14فروری کو لیتہ پورہ کے نزدیک فورسز گاڑی کو نشانہ بنایا تھا جس میں40سے زیادہ اہلکار ہلاک ہوئے تھے ۔خیال رہے وادی میں گزشتہ2روز سے این آئی ای اے چھاپے مار کارروائیاں جاری ہیں جس دوران ایجنسی نے بدھ کو ایک درجن مقامات پر چھپے مار کر تلاشی لی ۔جنوبی کشمیر میں ہی محمد شعبان ڈار، شوکت مولوی اور یاسمین راجہ کے گھروں کی بھی تلاشی لی گئی۔